سراج الحق

سامراجی نظام میں کوئی بھی انصاف نہیں دے سکتا، سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ملک میں مہنگائی اور کرپشن کی صورت میں آگ لگی ہوئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم عدالت میں پیش ہونے کے بجائے ویڈیو لنک سے خطاب کرتے ہیں، ہمیں اب خاموش تماشائی کا کردار ختم کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے لاہور میں خطاب کرتے ہوئے ملک کی حالیہ سیاسی و معاشی صورتحال سے گفتگو کی ، ان کا کہنا تھا کہ یہاں ججزخود کہتے ہیں عدالتوں میں انصاف نہیں، ججز ریٹائرڈ ہونے کے بعد سچ کہتے ہیں انصاف بکتا ہے، امیروں اورغریبوں کیلئےالگ الگ قانون ہے۔

واضح رہے کہ سراج الحق نے خطاب کے دوران مزید کہا کہ 74سال بعد بھی حقیقی اسلامی پاکستان دیکھنا نصیب نہیں ہوا، ملک میں لگی آگ کو بجھانے کی ضرورت ہے۔ پاکستان ہم سب کا گھر ہے، پاکستان میں خوشحالی کا مطلب ہمارے گھر میں خوشحالی ہے، ملک میں مہنگائی اور کرپشن کی صورت میں آگ لگی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے