چینی

چینی کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان میں فی کلو چینی کی قیمت نے ملکی تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، شہریوں کے مطابق پاکستان میں چینی کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ شہریوں کا چینی کی نئی قیمتوں سے متعلق کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی اشیائے ضروری کی قیمتوں میں اضافہ بہت بڑا ظلم ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین ہول سیلز گروسرز ایسوسی ایشن عبدالروف ابراہیم کا کہنا ہے کہ چینی کی ایکس مل قیمت 4 روپے بڑھ کر 119 روپے ہو گئی ہے جبکہ ہول سیل میں چینی کی قیمت 121 روپے ہو گئی ہے۔ عبدالروف ابراہیم کا کہنا ہے کہ ٹریڈ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کی چینی یوٹیلٹی اسٹورز کے لیے منگوائی گئی ہے اور یوٹیلٹی اسٹورز کی قیمت ہول سیلز بھاؤ پر اثر انداز نہیں ہوتی۔

واضح رہے کہ عام دکانوں پر فی کلو چینی کی قیمت 125 سے 130 روپے ہے، چینی کی بڑھتی قیمت سے متعلق بیان جاری کرتے ہوئے چیئرمین ہول سیلز گروسرز ایسوسی ایشن عبدالرؤف نے کہا کہ حکومت رٹ قائم کرے ورنہ کرشنگ تک چینی کا ریٹ مزید بڑھ جائے گا۔ یاد  رہے کہ اس سے قبل ملک کے مختلف شہروں میں فی کلو چینی 120 روپے میں فروخت ہو رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے