احد خٹک

پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک کے بھتیجے نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

پشاور (پاک صحافت) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھتیجے نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے بھتیجے احد خٹک نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ سابق چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری نے احد خٹک کو پارٹی پرچم گلے میں پہنایا، گلے لگایا اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

اس موقع پر احد خٹک کا کہنا تھا کہ وہ سابق صدر پاکستان آصف زرداری اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر تمام قائدین کے شکر گزار ہیں۔ نیئر حسین بخاری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ بلاول بھٹو سمیت تمام نوجوان قیادت اب ملک کو چلانے جارہی ہے اور کنٹونمنٹ انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے