پاکستان اور ایران کے درمیان 5 سالہ اسٹریٹجک تجارتی معاہدہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان اور ایران کے درمیان 5 سالہ اسٹریٹجک تجارتی معاہدہ ہوگیا۔ اسلام آباد میں وزارتِ خارجہ میں بلاول بھٹو  زردارای اور ایرانی وزیرِ خارجہ نے معاہدے پر دستخط کیے۔ اس حوالے سے ہونے والی تقریب میں وفاقی وزراء ایاز صادق اور نوید قمر بھی موجود تھے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ نے  مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی۔اس موقع پر بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے کم و بیش 15 مہینے قبل حکومت سنبھالی،جون میں ایران کا پہلا دورہ کیا تھا، ایران کے ساتھ برادرانہ اور تاریخی تعلقات ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ گوادر میں بجلی کی فراہمی میں ایران نے بہترین کردار ادا کیا، ایران کے ساتھ مختلف شعبوں میں مزید تعاون مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اسٹریٹجک تعلقات ہیں، ایرانی ہم منصب کے ساتھ مختلف معاملات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ تجارت، معیشت، انرجی و آرٹ میں باہمی تعاون کے فروغ کے لیے متعدد تجاویز زیر غور ہیں، ہم نے 2023 سے 2028 تک کے لیے باہمی تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم تعینات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی پرائم منسٹر (نائب وزیراعظم) تعینات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے