شہبازشریف عمران خان

وزیراعظم نے 7 فروری کو کل جماعتی کانفرنس طلب کرلی، عمران خان کو بھی شرکت کی دعوت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے 7 فروری کو اسلام آباد میں کل جماعتی کانفرنس طلب کرلی، عمران خان کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے اہم قومی چیلنجز پر تمام سیاسی قائدین کو ایک میز پر بٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، تمام قومی سیاسی قائدین کو اے پی سی میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی گئی ہے۔ وزیراعظم نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو بھی اے پی سی میں بلا لیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ایاز صادق کے پی ٹی آئی رہنماؤں اسد قیصر اور پرویز خٹک سے رابطے ہوئے ہیں، ایاز صادق نے اسد قیصر اور پرویز خٹک کو وزیراعظم کی طرف سے عمران خان کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ وزیراعظم نے کل پشاور میں ہونے والی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے دو نمائندوں کو بھی شرکت کی دعوت دے دی ہے۔ ایاز صادق نے وزیراعظم کا یہ پیغام اسد قیصر اور پروز خٹک کو پہنچایا کہ دہشت گردی کے خلاف اپیکس کمیٹی میں پی ٹی آئی کے دو نمائندوں کو شریک ہونے کی دعوت دیتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے