شہباز شریف

وزیر اعظم کا بھارہ کہو بائی پاس فلائی اوور کی تعمیر کے دوران حادثے کا نوٹس

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد کے علاقے بھارہ کہو بائی پاس فلائی اوور کی تعمیر کے دوران حادثے کا نوٹس لے لیا۔ ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم نے جمعرات کو پیش آنے والے حادثے کی انکوائری کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق سیکریٹری داخلہ شاہد خان کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی حادثے کا ہر پہلو سے جائزہ لے گی۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی کو ہنگامی بنیادوں پر انکوائری رپورٹ مرتب کر کے وزیرِ اعظم کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس حوالے سے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارہ کہو منصوبے میں کسی قسم کی غفلت قابلِ قبول نہیں۔ وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ واقعے کے ذمہ داران کا تعین کر کے فوری رپورٹ پیش کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے