حمزہ شہباز

عمران خان خودکش بمباربن کرسسٹم پرگرنا چاہتے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب

فیصل آباد (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ پنجاب نے  پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان خودکش بمباربن کرسسٹم پرگرنا چاہتے ہیں۔ہ اللہ تعالیٰ نے چاہا تو ملک کو بحرانوں سے نکال لیں گے، عمران خان نے خودکش جیکٹ پہن رکھی ہے، ہم سیاسی میدان میں عمران خان کا مقابلہ کریں گے، ہم انتقام کی سیاست نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلٰی پنجاب حمزہ شہباز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فاق سے میں نا مانوں کا سلسلہ شروع ہوا تھا، عوام کی جیب پرڈاکہ ڈالا گیا اس کا حساب لیں گے، آٹا، چینی اور ادویہ کی کرپشن کا حساب ضرورلیں گے، ہم انتقام کی سیاست پریقین نہیں رکھتے۔ اس دوران انہوں نے یہ بھی کہاکہ چوہدری شیرعلی پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ  ملک کو سنگین مسائل کا سامنا ہے، چار سال میں ملک کا بیڑا غرق کیا گیا، نیا پاکستان نہیں پرانا پاکستان میں بہتری کریں گے، اتحادیوں کیساتھ ملک کر مسائل کا مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم سیاسی میدان میں عمران خان کا مقابلہ کریں گے، ہم انتقام کی سیاست نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے