فیصل ووڈا

چیف الیکشن کمشنر فیصل ووڈا پر برہم

اسلام آباد (پاک صحافت) پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل ووڈا کی نااہلی کیس کی سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر فیصل ووڈا پر برہم ہوگئے۔ انہوں نے سماعت کے دوران تحریک انصاف کے رہنما کو کھری کھری سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے امریکی شہریت رکھنے والے سینیٹر فیصل ووڈا کی نااہلی کیس کی چار رکنی بینچ نے سماعت کی۔ پی ٹی آئی رہنما نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور میرا میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے میری غلطی ثابت ہو تو مجھے پھانسی دی جائے۔ ان کے وکیل نے کہا کہ فیصل ووڈا نے متعلقہ نشست سے استعفی دیا ہے جس کے بعد ان کے خلاف دائر درخواستیں غیر موثر ہوچکی ہیں۔

سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہمیں ڈکٹیٹ نہ کیا جائے ہم پارٹی یا کسی کی شکل دیکھ کر فیصلے نہیں کرتے بلکہ آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے