چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف کیسز جوڈیشل کمپلیکس منتقل، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف کیسز کی سماعت کی جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد منتقلی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی جوڈیشل کمپلیکس اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں آج پیش ہوں گے۔

تٖفصیلات کے مطابق نوٹیفکیشن چیف کمشنر آفس سے جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف آج 8 کیسز کی سماعت جوڈیشل کمپلیکس جی الیون میں ہو گی۔ جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ تھانہ ترنول اور تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج 2، 2 مقدمات کی سماعت جوڈیشل کمپلیکس میں ہو گی۔

واضح رہے کہ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ تھانہ کراچی کمپنی، کوہسار، رمنا اور سیکریٹریٹ میں درج 1، 1 مقدمےکی سماعت بھی جوڈیشل کمپلیکس میں ہو گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلام آباد کی مختلف عدالتوں میں آج چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 11 کیسز سماعت کے لیے مقرر ہیں۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کے خلاف 3 کیسز انسداد ِدہشت گردی کی عدالت میں بھی مقرر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے