آصف زرداری

عمران خان کو سیاستدان نہیں سمجھتا اور ان سے کسی طور بات نہیں ہوسکتی۔ آصف زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) آصف زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کو سیاستدان ہی نہیں سمجھتا اور ان سے کسی طور بات نہیں ہوسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں انتخابات پر کوئی بات نہیں ہوئی۔ ہم اتحادی ہیں، چنانچہ جو فیصلہ اکثریت کا ہوگا اسے دیکھنا پڑے گا۔ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی وطن واپسی کے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی ان کا اپنا مسئلہ ہے۔

آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ نیب اور کاروبار ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ ہم نے شہباز شریف کو وزیراعظم بنایا ہے اور ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ایسا نہیں ہو سکتا کہ میں دو قدم چلوں اور پھر پیچھے ہٹ جاﺅں۔ ہم حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں تو کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کو سیاستدان ہی نہیں سمجھتا اور ان سے کسی طور بات نہیں ہو سکتی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کا کہنا تھا کہ ملک میں اگر انتخابات ہوتے ہیں تو ہم ضرور حصہ لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے