عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری کے بعد پارٹی میں دراڑیں

لاہور (پاک صحافت) تحریک انصاف کے چیئرمین کی توشہ خانہ کیس میں گرفتاری کے بعد پارٹی میں دراڑیں پڑگئیں۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کور کمیٹی کی میٹنگ میں پی ٹی آئی کے 2 گروپ آمنے سامنے آگئے اور اس دوران سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

تفصیلات کے مطابق کور کمیٹی کی میٹنگ کی تفصیلات اور ریکارڈنگ باہر نکلنے پر رہنماؤں نے ایک دوسرے کو غدار قرار دیا اور الزامات بھی لگائے۔ ذرائع کے مطابق کئی اراکین کی رائے ہے کہ کور کمیٹی کے اجلاس میں اب سنجیدہ معاملات پر گفتگو نہیں ہوسکتی۔

واضح رہے کہ کور کمیٹی کے ایک ممبر نے اجلاس میں دعویٰ کیا کہ یہاں کمیٹی میٹنگ میں ایک غدار بیٹھا ہوا ہے۔ عمر ایوب اور شبلی فراز اجازت دیں تو پارٹی کے اندر غدار کی نشاندہی کردوں گا۔ پارٹی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کور کمیٹی میں غدار قرار دینے والے ممبر سے عمر ایوب مسلسل رابطے میں ہیں۔ ذرائع کے مطابق عمر ایوب اور شاہ محمود قریشی کے درمیان بھی چیئرمین پی ٹی آئی کا جانشین بننے کی کوششیں تیز ہوگئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے