شیری رحمان

شیری رحمٰن کا الیکشن کمیشن سے مقررہ وقت میں الیکشن کرانے کا مطالبہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمٰن نے الیکشن کمیشن سے مقرر وقت پر انتخابات کرانے کا مطالبہ کر دیا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنے فیصلے پر سنجیدگی سے نظر ثانی کرے، اسمبلیوں کی جلد تحلیل کا مقصد الیکشن کمیشن کو تیاریوں کے لیے زیادہ سے زیادہ وقت دینا تھا۔

تٖفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سینٹر شیری رحمٰن نےجاری بیان میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حالیہ اعلان سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ حلقہ بندیوں میں چار ماہ لگیں گے، یہ اعلان ہمارے لیے تشویش اور مایوسی کا باعث ہے۔

واضح رہے کہ شیری رحمٰن نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ موجودہ نشستیں تبدیل نہیں ہوں گی، جب کوئی تبدیلی نہیں ہونی تو حلقہ بندیوں کا عمل تیزی سے مکمل کیا جانا چاہیے۔  سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ انتخابات میں کسی قسم کی تاخیر ملک میں سیاسی غیر یقینی اور عدم استحکام کا باعث بنے گی، جس کا ملک متحمل نہیں ہو سکتا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے