چھینا جھپٹی میں عوام کا قتل ناقابلِ برداشت ہے، آئی جی سندھ

کراچی (پاک صحافت) انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ چھینا جھپٹی کے واقعات میں عوام کا قتل ناقابل برداشت ہے۔

کراچی میں آئی جی سندھ کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دوران ڈکیتی مزاحمت پر کلنگ میں اضافہ ہوا ہے، ڈکیتی مزاحمت پر قتل یا زخمی ہونے کے واقعات کی تفتیش ماہر افسر کو دی جائے۔

غلام نبی میمن نے مزید کہا کہ موقع واردات پر ایس ایچ اوز اور آئی اوز بروقت پہنچیں گے، کرائم سین یونٹ بھی تمام تر شواہد کو محفوظ بنائے گا۔ آئی جی سندھ نے یہ بھی کہا کہ اسپیشل آئی اوز اور انویسٹی گیشن افسران کی فہرستیں ایس ایس پیز کو دے دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے