شیری رحمان

پیپلز پارٹی کا ملک میں دو نظام رائج ہونے کا انکشاف

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے سے روکے جانے کے معاملے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ‘یوسف رضا گیلانی انٹر پارلیمانی یونین کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی سربراہی کے لیے روم جارہے تھے’۔

تفصیلات کے مطابق  ‘یوسف رضا گیلانی انٹر پارلیمانی یونین میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے پانچ اراکین قومی اسمبلی اور پانچ سینیٹرز کے ہمراہ بیرون ملک جارہے تھے’۔ شیری رحمٰن کے مطابق  ‘یوسف رضا گیلانی کی علی الصبح فلائٹ تھی تاہم رات کو ای سی ایل میں نام ہونے کی تصدیق کے بعد وہ ائیرپورٹ نہیں گئے’۔

واضح رہے کہ شیری رحمٰن نے کہا کہ جیل سے سزا یافتہ مجرموں کو ملک سے باہر جانے دیا جاتا ہے مگر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں پر قدغنیں ہیں’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘ای سی ایل سے نام ہٹا کر پیشیاں بھگتنے والوں کو بھی ملک سے باہر جانے دیا گیا مگر جیالوں کے لیے الگ قانون ہے’۔انہوں نے کہا کہ ‘ملک میں ایک نہیں دو نظام رائج ہیں، اگر ایک سابق وزیراعظم ای سی ایل میں نام ہونے کے باوجود ملک سے باہر جاسکتے ہیں تو دوسرا کیوں نہیں؟

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے