لطیف کھوسہ

آئندہ قومی انتخابات میں پیپلز پارٹی پنجاب میں بھی حکومت بنائے گی، لطیف کھوسہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق گورنر پنجاب نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اگلے قومی انتخابات میں پنجاب میں بھی حکومت بنائے گی، ان کا کہنا ہے کہ پنجاب سے بڑے نام پی پی پی میں شامل ہو ں گے جلدہی پنجاب میں بھی تیر چلے گا فیصل آباد ضلع شہر سے دو اہم سیاسی گھرانوں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کی بات چیت آخر ی مراحل میں ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق سابق  گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اگلے الیکشن سے قبل ڈیڑھ سال مستقل پنجاب میں ڈیرہ لگا ئیں گے۔ انہوں نے پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران حکومت نے مہنگائی، بیر وز گاری اور لا قا نونیت کابازار گرم کر رکھا ہے پی ٹی آئی سرکار ہر محاذپہ مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ سردار لطیف کھوسہ کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی 2023 کے الیکشن میں مرکز سمیت چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گی۔  لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے فلسطین کیخلاف اسرائیلی حملوں پر پاکستانی قوم کے جذبات کی درست تر جمانی نہیں کی بدین الیکشن میں پی پی پی امیدوار نے پی ڈی ایم اور جی ڈی اے کے مشترکہ امیدوار کو چالیس ہزار ووٹو ں سے شکست دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے