جان اچکزئی

چمن کیلئے تاریخی پیکیج کا اعلان اسی ہفتے ہوگا۔ جان اچکزئی

کوئٹہ (پاک صحافت) جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ چمن کیلئے تاریخی پیکیج کا اعلان اسی ہفتے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق چمن میں خراب معاشی صورتحال کے باعث نگراں وزیر طلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ چمن میں لوگوں کے روزگار اور تجارت کے فروغ اور ترقی کے لیے تاریخی پیکیج کا اعلان اسی ہفتے ہو گا۔

جان اچکزئی کا مزید کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم اور وزیراعلی بلوچستان کو بہت زیادہ احساس ہے کہ چمن میں معاشی صورت حال خراب ہے۔ چمن میں لوگ کافی متاثر ہیں، ان کے لیے روزگار اور رزق کمانا مشکل ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معیشت پر کافی زیادہ منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ چمن میں معاشی صورت حال کے پیش نظر وفاقی اور بلوچستان حکومت خصوصی پیکیج کا اعلان کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے