عرب لیگ کے ترکی پر بے بنیاد الزام، ترکی نے شدید برہمی کا اظہار کردیا

عرب لیگ کے ترکی پر بے بنیاد الزام، ترکی نے شدید برہمی کا اظہار کردیا

انقرہ (پاک صحافت) ترکی کی وزارت خارجہ نے عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں ترکی کے خلاف کیے گئے فیصلوں کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان فیصلوں میں عرب عوام کی نمائندگی نہیں کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ترکی نے عرب لیگ کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں انقرہ حکومت کے خلاف کیے گئے فیصلوں کو یکسر مسترد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق ترک وزارت خارجہ کی جانب سے جاری تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ 3 مارچ کو عرب لیگ کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں ترک مخالف اور بے بنیاد فیصلوں کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔

بیان کے مطابق ان فیصلوں سے عرب عوام کی کوئی نمایندگی نہیں ہے۔ عرب لیگ کے ارکان بخوبی واقف ہیں کہ کچھ تباہ کن سرگرمیوں کو چھپانے کے لیے ترکی پر الزام تراشیاں کررہے ہیں جن کی عرب عوام کی نظر میں کوئی ہم اہمیت نہیں ہے۔

ترک وزارت خارجہ کے بیان میں کئی ارکان کی جانب سے ان فیصلوں پر اعتراض کیے جانے کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔

کونسل نے اعتراضات کے باوجود شفاف مذاکرات کے عمل کے بغیر مختلف ممالک کے بیانیے کو جگہ دی ہے، ترک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ترکی، دنیا اور خطے میں اپنے اصولی اور مستحکم مؤقف، سلامتی، امن اور استحکام کی بحالی کے لیے سب سے زیادہ کوششیں کرنے والے ممالک میں سر فہرست ہے۔

عرب لیگ ترکی پر بے بنیاد الزامات لگانے کے بجائے امن، خوشحالی اور فلاح و بہبود کو ترجیح دے اور خطے میں سلامتی اور استحکام کے قیام میں تعمیری شراکت کرے۔

یہ بھی پڑھیں

فلسطینی پرچم

جمیکا فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرتا ہے

پاک صحافت جمہوریہ بارباڈوس کے فیصلے کے پانچ دن بعد اور مقبوضہ علاقوں میں “غزہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے