شازیہ مری

ہماری ہر کوشش اور ہر قدم پاکستان کی بہتری اور ترقی کیلئے ہوگا۔ شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ آج یوم آزادی کے دن ہم عہد کرتے ہیں کہ ہماری ہر کوشش اور ہرقدم پاکستان کی بہتری اور ترقی کیلئے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شازیہ مری نے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر عوام کیلئے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ تمام پاکستانیوں کو میری طرف سے پاکستان کا 75 واں یوم آزادی مبارک ہو۔ فخر کرتے ہیں کہ ہم پاکستانی ہیں، ہمیں اس بات کی قدر بھی ہے کہ پاکستان ہمارا وطن ہے اور ہم اسکے شہری ہیں اور ہمیں اس بات کا احساس ہے کہ پاکستان ہماری پہچان ہے۔

شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اس بات کو بھی یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ ہماری ہر کوشش اور ہرقدم پاکستان کی بہتری، اور ترقی کیلئے ہوگا، تو آئی ہم اس دن کو عہد کریں کہ ہم پاکستان کی بقا، ترقی اور سالمیت کیلئے مل کر کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے اندر جو لوگ تقسیم اور نفرت کی بات کو پھیلا رہے ہیں ان کا بحیثیت قوم مل کر مقابلہ کریں گے، ہم اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ ایک قوم بن کر وطن عزیز کی خدمت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے