پشاور (پاک صحافت) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ چشمہ رائٹ کنال منصوبہ کے پہلے فیز کے ٹینڈر اوپن ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق چشمہ لفٹ کینال منصوبہ سے متعلق فیصل کریم کنڈی کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ ڈی آئی خان سمیت خیبر پختونخوا کے عوام کیلئے بڑی خوشخبری ہے، چشمہ رائٹ کنال منصوبہ کے پہلے فیز کے ٹینڈر اوپن ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رواں سال جون میں چشمہ لفٹ کنال پر عملی کام کا آغاز ہوجائے گا، چشمہ لفٹ کنال سے ڈی آئی خان کی زمینیں سیراب اور صوبہ میں سرسبز انقلاب آئے گا۔
گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم، چئیرمین بلاول بھٹو زرداری، چئیرمین واپڈا کا شکر گزار ہوں، ماضی کی حکومتوں نے چشمہ لفٹ کینال منصوبہ کے نام پر ڈی آئی خان کے عوام کا مذاق بنایا جبکہ پیپلز پارٹی وعدوں کو تکمیل تک پہنچانے جا رہے ہیں۔
Short Link
Copied