ایمل ولی خان

چیف جسٹس صاحب اپنی ساکھ کھو چکے ہیں، ایمل ولی

پشاور (پاک صحافت) عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس صاحب اپنی ساکھ کھو چکے ہیں۔ ان کاکہنا ہے کہ وہ اپنے مینڈیٹ سے تجاور کرتے ہیں تو پھر سب کر سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ  انتخابات 8 اکتوبر کو پورے ملک میں بیک وقت ہونے چاہئیں۔

تفصیلات کے مطابق ایمل ولی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ8 اکتوبر کو الیکشن نہیں ہوئے تو سب سے پہلے میں سڑک پر ہوں گا۔ ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ کسی تہذیب یافتہ قوم کی سپریم کورٹ میں ایسے حالات نہیں ہوں گے، سپرپم کورٹ کا مطلب چیف جسٹس نہیں تمام ججز ہیں، چیف جسٹس کو مستعفی ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ اے این پی رہنما نے سوال کیا کہ پنجاب اسمبلی میں قبل از وقت انتخابات ہیں تو خیبر پختونخوا میں کیوں نہیں؟ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس چاہتے ہیں کہ تخت لاہور کی لڑائی بھی پختونخوا سے لڑی جائے۔ ایمل ولی کا کہنا تھا کہ 3 مئی کو سیکیورٹی سے متعلق اے پی سی بلانے جا رہے ہیں، پی ٹی آئی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے تو ان کو بھی اے پی سی کی دعوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آئی ایم ایف

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر جاری کرنیکی منظوری دیدی

اسلام آباد (پاک صحافت) عالمی مالیاتی فنڈز نے پاکستان کیلئے قرضہ پروگرام کی 1.1 ارب ڈالر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے