محسن نقوی

وزیراعلی پنجاب کا طالبعلموں کو 10 ہزار موٹر سائکلیں دینے کا اعلان

لاہور (پاک صحافت) نگراں وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ طالب علموں کو 10 ہزار موٹر بائیکس دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم طالب علموں کو بلا سود 10 ہزار موٹر بائیکس دیں گے۔ چین میں کوئی بھی بائیک فیول والی نہیں، اب تو گاڑیاں بھی الیکٹرک ہیں۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ لاہور میں آہستہ آہستہ الیکٹرک وہیکل آجائیں تو ماحول پر بہت اثر پڑے گا۔ ای رجسٹریشن شروع ہوگئی ہے، آج سے 3 ماہ پہلے سب نے ہاتھ کھڑے کردیے تھے کہ یہ ناممکن ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے