فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان مردان میں بڑی وکٹیں گرانے کو تیار

پشاور (پاک صحافت) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان مردان میں بڑی وکٹیں گرانے کو تیار ہیں، ذرائع کے مطابق سینیٹ میں آزاد گروپ کے سربراہ سینیٹر دلاور خان کے بیٹے اور بھائی نے جے یوآئی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹردلاورخان کے بیٹے عدنان خان اوربھائی اعظم خان دونوں 5دسمبر کو جے یوآئی میں شامل ہوں گے ،عدنان خان اور اعظم خان 5 دسمبر کو مولانا فضل الرحمان کی موجودگی میں مفتی محمود مرکز میں جے یوآئی میں شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ اعظم خان پبلک سیفٹی کمیشن کے چیئرمین بھی رہے ہیں ،اعظم خان نے 2018 کے عام انتخابات میں صوبائی وزیر محمدعاطف خان کے مقابلے میں انتخاب لڑا اور دوسرے نمبرپررہے۔عدنان خان نے گزشتہ الیکشن میں رکن اسمبلی طفیل انجم کے ساتھ انتخابی میدان میں مقابلہ کیا اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے