رویت ہلال کمیٹی

چاند سے متعلق مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد (پاک صحافت) چاند سے متعلق مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اجلاس طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے لئے شوال کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 9 اپریل کو اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں وزارت مذہبی امور اجلاس ہوگا۔

اجلاس میں شوال کا چاند دیکھنے کی شہادتیں وصول کی جائیں گی۔

کمیٹی ممبران اور محکمہ موسمیات، سپارکو اور سائنس و ٹیکنالوجی حکام اجلاس میں شریک ہوں گے۔

زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے