کورونا وائرس

کورونا وائرس کی تیسری لہر، مزید 29اموات، مثبت کیسز کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ

اسلا م آباد (پاک صحافت) ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے وار جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 29 مریض زندگی کی جنگ ہار گئے۔  جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار 408 ہو گئی ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 29 ویں نمبر پر ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 228 کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ مثبت کیسز کی شرح ڈھائی فیصد سے زائد ہو گئی۔این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد کی 9 لاکھ 62 ہزار 313 ہو چکی ہے۔ دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 47 ہزار 832 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 47 لاکھ 33 ہزار 30 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 32 ہزار 621 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 875 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 9 لاکھ 7 ہزار 284 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 47 ہزار 832 ٹیسٹ کیئے گئے، اس طرح  اب تک کُل 1 کروڑ 47 لاکھ 33 ہزار 30 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے