ایس ایچ او

راولپنڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او شہید

راولپنڈی (پاک صحافت) راولپنڈی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایس ایچ او کو شہید کر دیا، ذرائع کے مطابق  ایس ایچ او تھانہ ریس کورس میاں عمران اپنے گھر سے گاڑی میں نکلے تھے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے انہیں فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شہید ایس ایچ او کی لاش کو مقامی اسپتال منتل کر دیا گیا ہے جہاں قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے۔ خیال رہے کہ ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد باآسانی فرار ہونے میں بھی کامیاب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ ریس کورس کے ایس ایچ اور میاں عمران نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہوگئے، دوسری جانب آر پی او راولپنڈی اور ڈی پی او راولپنڈی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، اس حوالے سے  پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔ ذرائع پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار ملزمان ایس ایچ او پر فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔ تاہم ان کی گرفتاری کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں۔

واضح  رہے کہ شہید ایس ایچ او میاں عمران کے والد بھی پولیس مقابلے کے دوران شرپسند عناصر کی فائرنگ کے شہید ہوگئے تھے۔ ذرائع کے مطابق شہید ایس ایچ او میاں عمران نے بھی شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی کی تھی اور انہیں دہشت گردوں کی جانب سے دھمکیاں دی گئی تھیں۔ تاہم دھمکیوں کے کچھ عرصہ  بعد ہی انہیں شہید کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے