مریم نواز

پی ڈی ایم کا حکومت مخالف تحریک دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم نے پی ٹی آئی حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں جلد اقدامات شروع کئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے اگلے چار ماہ تک مسلسل جلسے اور سیمینارز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں پی ڈی ایم کے زیر اہتمام ہر تین ہفتوں بعد ایک جلسہ ہوگا۔ جلسوں کی تاریخوں اور مقامات کی تجاویز 28 اگست کو سربراہی اجلاس میں پیش ہوگی۔

پی ڈی ایم ذرائع کا کہنا ہے کہ سربراہی اجلاس میں منظوری کے بعد پہلے مرحلہ میں 4 ماہ تک جلسہ ہوں گے۔ پی ڈی ایم کے زیر اہتمام اسلام آباد سمیت صوبائی ہیڈکوارٹرز میں سیمینارز ہوں گے۔ سیمینارز میں وکلاء، ذرائع ابلاغ کے نمائندوں اور دیگر شعبوں کے افراد کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی پنجاب کا غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کے خلاف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے