پیپلزپارٹی قائدین

پی پی قائدین کی اہم ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (پاک صحافت) پی پی قائدین کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں ملکی سیاسی امور سمیت پارٹی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما راجہ پرویز اشرف نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری سے ایک اہم ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی، پنجاب میں پیپلزپارٹی کی تنظیمی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ پرویز اشرف نے پارٹی میں شمولیت کے خواہاں افراد سے متعلق قائدین کو آگاہ کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زراری نے کہا کہ ملک بھر سے مختلف پارٹیوں کے سیاسی رہنما رابطے میں ہیں۔ عمران خان عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں۔ پیپلزپارٹی کی ہوا چل پڑی، اگلے انتخاب میں جیالے کامیاب ہوں گے۔ پیپلزپارٹی ہی ملک کو بحرانوں سے نکالے گی۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے