سراج الحق

ہم عدالت، سیاست، تعلیم سمیت ہر شعبے میں قرآن و سنت کا نظام چاہتے ہیں۔ سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ ہم عدالت، سیاست، تعلیم سمیت ہر شعبے میں قرآن و سنت کا نظام چاہتے ہیں۔ جس کے لئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق منصورہ میں جماعت اسلامی کے یوم تاسیس کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم اپنی جس 22 سالہ سیاسی جدوجہد کا تذکرہ کرتے ہیں اس کے ثمرات قوم بھگت رہی ہے۔ 3 سال میں ہی لوگوں کی چیخیں نکل گئیں، معیشت برباد، ادارے کمزور اور بیڈ گورننس کا دور دورہ ہے۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ یہ اعزاز جماعت اسلامی پاکستان کو حاصل ہے کہ اس کا ہر کارکن جب چاہے امیر جماعت تک کا احتساب کر سکتا ہے۔ اردگرد کی سیاسی جماعتوں پر نظر ڈالیے اور سوچیے کہ ان کے سیاسی کارکنوں کی کیا اس طرح تربیت ہوتی ہے جو طریقہ ہمارے ہاں ہے۔ جماعت اسلامی کے پیش نظر ایسے افراد کی تیاری ہے جو انسانوں کی دنیاوی و آخروی نجات کا باعث بن سکیں۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے