سعید غنی

لسانی فسادات کی سازش ہورہی ہے، سعید غنی نے خبردار کر دیا

کراچی (پاک صحافت) وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے حکومتی اتحادی جماعت (ایم کیو ایم) کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ کی جانب سے جو انداز اپنایا جارہا ہے کہ وہ مناسب نہیں ہے۔ انہوں نےخبردار کرتے ہوئے کہا کہ لسانی فسادات کی سازش ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے جاری بیان میں کہا ہے کہ سندھ میں مقامی اور غیر مقامی کی بات نہیں ہونی چاہیے، بلدیاتی نظام پر تنقید کرنے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں، سمجھ نہیں آتی یہ کیا اختیارات مانگنا چاہتے ہیں، ہم کسی احتجاج سے پریشان نہیں۔

واضح رہے کہ سعید غنی نے یہ بھی کہا کہ یہ کہنا کونسا غلط ہے کہ اپوزیشن اکثریت میں نہیں ہے۔ تنقید کرنے والوں کو ان پڑھ کہو تو انہیں بات بری لگتی ہے۔ ٹاؤنز بنانے کا مطالبہ اپوزیشن نے کیا ہم نے بنادیے۔ بلدیاتی قانون میں ترمیم سے بلدیاتی حکومتوں کے اختیارات میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے