پیپلزپارٹی

پی پی نے وفاق کیخلاف احتجاجی تحریک کا شیڈول جاری کردیا

حیدرآباد (پاک صحافت) پیپلزپارٹی نے وفاق کی جانب سے جاری ناانصافیوں، امتیازی سلوک اور ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف صوبے بھر میں احتجاجی تحریک کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی سندھ ایگزیکٹو کمیٹی نے صوبے کے مختلف اضلاع میں پانچ ستمبر سے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جس کے تحت ضلع کشمور میں 5 ستمبر، ضلع جیکب آباد 7 ستمبر، ضلع قنبر شہداد کوٹ 9 ستمبر، ضلع شکارپور 10 ستمبر، ضلع لاڑکانہ 12 ستمبر، ضلع سکھر 13 ستمبر، ضلع گھوٹکی 14 ستمبر، ضلع خیرپور 15 ستمبر کو احتجاجی جلسے منعقد کئے جائیں گے۔

اسی طرح ضلع نواب شاہ 16 ستمبر، ضلع نوشہرو فیروز 17 ستمبر، ضلع سانگھڑ 18 ستمبر، ضلع میرپور خاص 19 ستمبر، ضلع عمر کوٹ 20 ستمبر، ضلع تھرپارکر 21 ستمبر، ضلع حیدرآباد سٹی 22 ستمبر، ضلع ٹھٹھہ 23 ستمبر، ضلع سجاول 24 ستمبر، ضلع بدین 25 ستمبر، ضلع ٹنڈو محمد خان 26 ستمبر، ضلع ٹنڈوالٰہیار 27 ستمبر، ضلع دادو 28 ستمبر، ضلع جامشورو 29 ستمبر، ضلع مٹیاری 30 ستمبر، ضلع حیدرآباد دیہی یکم اکتوبر اور کراچی ڈویژن 2 اکتوبر کو اپنے اضلاع میں احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے