وزارت ہاوسنگ

وفاقی وزارت ہاوسنگ میں بڑے پیمانے پر کرپشن اور بے ضابطگیوں کا انکشاف

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزارت ہاوسنگ میں وسیع پیمانے پر بے ضابطگیوں اور کرپشن سمیت غیرقانونی بھرتیوں کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت ہاوسنگ، تعمیرات اور اس کے ذیلی اداروں میں مبینہ کرپشن، اختیارات سے تجاوز، خلاف ضابطہ بھرتیوں اور اقرباء پروری کی شکایات کی بھرمار مگر قومی احتساب بیورو اور ایف آئی اے کے حکام کی معنی خیز خاموشی۔ تحقیقاتی اداروں کا بڑے پیمانے گھپلوں کا نوٹس نہ لینا لمحہ فکریہ ہے۔

گزشتہ کافی مدت سے وزارت ہاوسنگ میں بے قاعدگیوں، کرپشن کی کہانیاں زبان زد خاص و عام ہیں۔ اسٹیٹ آفس میں خلاف ضابطہ سرکاری مکانات کی الاٹمنٹ، میرٹ کی دھجیاں۔ پی ڈبلیو ڈی اور ہاوسنگ اتھارٹی میں بھی اقربا پروری عروج پر ہے۔ لیکن متعلقہ اداروں کی جانب سے اب تک کسی بھی فرد کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پی ٹی آئی قیادت ملک دشمن ہے، یہ ملک میں انارکی چاہتے ہیں۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت ملک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے