حریم شاہ

وہ عورتیں خوش نصیب ہوتی ہیں جن کے زیادہ بچے ہوتے ہیں، حریم شاہ

کراچی (پا ک صحافت) ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے بچوں سے متعلق اپنی خواہش کا ظہار کردیا ، حرام شاہ کا کہنا ہے کہ وہ عورتیں خوش نصیب ہوتی ہیں جن کے زیادہ بچے ہوتے ہیں اسی لیے میری بھی خواہش ہے کہ میرے بھی زیادہ   بچے ہوں۔

تفصیلات کے مطابق حریم شاہ نے حال ہی میں ایک ویب سائٹ انٹرویو کے دوران اپنے شوہر کے ہمرام بچوں سے متعلق موضوع پر دلچسپ گفتگو کی، اس دوران بلال شاہ سے میزبان نے سوال کیا کہ وہ کتنے بچوں کی خواہش رکھتے ہیں جس پر حریم کے شوہر کا کہنا تھا کہ بچے صرف دو ہی اچھے۔ یہی سوال جب حریم شاہ سے پوچھا گیا تو انھوں نے ایک دو کے بجائے بچوں کے لیے پوری کرکٹ ٹیم کی خواہش کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ بچوں کے نام رکھنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر بلال شاہ کا کہنا تھا کہ انھوں نے یہ حق حریم کو دیا ہے اسی لیے حریم ہی فیصلہ کریں گی کہ ان کے بچوں کے نام کیا ہوں گے جبکہ اس حوالے سے حریم نے بتایا کہ وہ اپنے بچوں کے اسلامی نام رکھیں گی کیوں کہ ناموں کا انسان کی شخصیت پر گہرا اثر ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

میرا

اداکارہ میرا نے بازو فریکچر کی وجہ بتا دی

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے بتا دیا کہ شوٹنگ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے