انوار الحق کاکڑ

عمران خان اور پی ٹی آئی پر انتخابات میں حصہ لینے پر ابھی تک کوئی قدغن نہیں۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم کا کہنا ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی پرانتخابات میں حصہ لینے پر ابھی تک کوئی قدغن نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ چِلّا کاٹنے والےلوگ خود جواب دیں، میں سیاستدانوں کو گُر نہیں بتاسکتا خود سیکھ رہا ہوں، پاکستان کو گورننس اور ٹیکس کلیکشن کے چیلنجز ہیں۔ بیرونی سرمایہ کاری کے لیے چین سے 10، یو اے ای سے7 اور کویت سے 10 ایم او یوسائن ہوئے، مزید کئی ممالک کے ساتھ ایم او یو پر دستخط ہونگے، سرمایہ کاری کرنے والے ممالک نے سکیورٹی کا کوئی ایشو نہیں اٹھایا۔

انوارالحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو انتخابی مہم سے روکے جانے کی شکایات آئی تو دیکھیں گے، جو لوگ 9 مئی کے واقعات میں ملوث نہیں ان پر کوئی پابندی نہیں، عمران خان اور ان کی پارٹی پر انتخابات میں حصہ لینے پر ابھی تک کوئی قدغن نہیں تاہم مقدمات ابھی زیرِسماعت ہیں، اگر کوئی غیرمعمولی چیز آجاتی ہے تو پھر کچھ نہیں کہہ سکتے۔

نگران وزیراعظم نے کہا کہ نگران حکومت منتخب حکومت والے تمام ضروری کام کرسکتی ہے، منتخب حکومت فوجی عدالتوں والی اپیل واپس لینا چاہے تو لے سکتی ہے، سول ملٹری تعلقات میں فال آوٹ کیوں ہوتا ہے میں نہیں بتاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے