پی ٹی آئی

پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیر سمیت متعدد رہنما پارٹی چھوڑ گئے

لاہور (پاک صحافت) پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیر سمیت متعدد رہنماوں نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نو مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے تحریک انصاف کے متعدد رہنما پارٹی کو خیر باد کہہ گئے ہیں۔ پارٹی چھوڑنے والوں کی طرف سے 9 مئی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ مزید کسی شرپسند پارٹی کا حصہ نہیں رہ سکتے، تحریک انصاف سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں۔

تحریک انصاف سے لاتعلقی کا اعلان کرنے والوں میں امیدوار این اے 127 شبیر سیال، میاں سلمان شعیب امیدوار این 118، محمد علی خان امیدوار ایم پی اے پی پی پی پی 154 اور خرم قریشی پارٹی الیکشن اسٹریٹجی پلانر، سربراہ پی ٹی آئی الیکشن سیل بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق سابق نائب صدر پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب اور میجر ر جاوید ضمیر سابق صدر کینٹ، امیدوار ایم پی اے 155 بھی تحریک انصاف چھوڑ گئے ہیں۔ اس کے علاوہ سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل نے بھی پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے