شیری رحمان

پی ٹی آئی کی سیاست جھوٹ سے شروع ہوکر یوٹرن پر ختم ہوتی ہے۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اور عمران خان کی سیاست جھوٹ سے شروع ہوتی ہے اور یوٹرن پر ان کی سیاست کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف واحد جماعت ہے جس کی سیاست کا مقصد جھوٹ بولنا، الزام لگانا اور بیانیہ بنانا ہے، 35 پنکچر اور عالمی سازش کے بعد اب روس سے تیل معاہدے کا دعویٰ بھی جھوٹ ثابت ہوا۔

شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی جھوٹ کو بار بار دہراتی ہے تاکہ لوگوں کو سچ لگے، پی ٹی آئی الزام لگا کر بیانیہ بناتے ہیں پھر کہتے سیاسی بیان تھا، اب تو روسی قونصل جنرل نے بھی عمران خان کے دعوے کو مسترد کردیا ہے، روسی قونصل کی تردید کے بعد ان کو عوام سے معافی مانگنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے