عائشہ گلالئی

پی ٹی آئی کی سابق رہنما کیجانب سے تحریک انصاف پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد (پاک صحافت) عائشہ گلالئی کا کہنا ہے کہ عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے اور ریاستی اداروں کے خلاف بغاوت پر پی ٹی آئی پر پابندی عائد کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی سابق رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ دیا ہے۔ خط میں عائشہ گلا لئی نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان آرمی سمیت ملکی اداروں پر بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں، عمران خان پاک فوج کو سیاست میں گھسیٹ کر خانہ جنگی چاہتے ہیں۔

عائشہ گلالئی کا خط میں مزید کہنا ہے کہ عمران خان بار بار نیوٹرل کا لفظ استعمال کر کے اداروں کو دھمکا رہے ہیں۔ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف از خود نوٹس لے کر غداری کا مقدمہ درج کیا جائے۔ عمران خان کی جماعت تحریک انصاف پر پابندی عائد کی جائے، سابق وزیراعظم عمران خان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) پر ڈالا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے