عظمی بخاری

عمران خان رانا ثناء سے چُھپ کر گھر میں بیٹھے ہیں اور کارکنوں کو بطور ڈھال استعمال کر رہے ہیں، عظمی بخاری

فیصل آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما عَظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان رانا ثناء سے چُھپ کر گھر میں بیٹھے ہیں اور کارکنوں کو بطور ڈھال استعمال کر رہے ہیں۔ عمران خان نے نوجوانوں کی اخلاقیات کو آلودہ کردیا، عمران خان ڈھٹائی کے ساتھ اس حکومت سے معاشی حالات کا جواب مانگتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عَظمیٰ بخاری نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پی ٹی آئی نے واقعے کو قتل کا رنگ دیا، عمران خان لوگوں کی لاشوں کا تماشہ بناتے ہیں، تمام چیزیں دیکھ کر فیصل واوڈا یاد آتےہیں۔ انہوں نے کہا کہ نگران وزیر اعلی نے آئی جی پنجاب کے ساتھ مل کر حقائق سامنے رکھے، پی ٹی آئی کارکن کے بارے میں وڈیو ایڈیٹ کرکے چلائی گئی۔

واضح رہے کہ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ظل شاہ ایک ٹریفک حادثے کا شکار ہوا، کارکن بلال عمران خان سے ملناچاہتا تھالیکن وہ کارکن سے نہیں ملے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پر302کاپرچہ بنتاہے، عمران خان نے پورا ڈراما تبدیل کرایا، لاش پر سیاست کی۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے