شرجیل میمن

پی ٹی آئی کارکنوں کی مہمان نوازی کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ کی مختلف جیلوں میں پی ٹی آئی کارکنوں کی مہمان کے لئے تمام انتظامات مکمل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف جیل بھرو تحریک کا شوق پورا کرلے، مہمان نوازی کے انتظامات مکمل کرلیے۔ کیا عمران خان نے لاہور میں خود کی گرفتاری پیش کردی ہے؟ ڈرپوک عمران خان عدالتوں میں ضمانتوں کے لیے درخواستیں دائر کررہا ہے۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ انتشار خان اپنے معمولی سیاسی عزائم کے لیے ملک میں بے یقینی کی صورتحال رکھنا چاہتا ہے۔ عمران خان کے اپنے بچے لندن میں سیر سپاٹے کررہے ہیں۔ عمران خان بلیک میلنگ کے حربے استعمال کررہا ہے، ان کے لانگ مارچ، دھرنے اور تمام سازشیں ناکام ہوچکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک کا بھی شوق پورا کرلے۔ دادو، سکھر، جیکب آباد جیل میں ان کی مہمان نوازی کے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ اگر جیل کم پڑ گئے تو رانی کوٹ میں پی ٹی آئی کے لیے خصوصی جیل قائم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

آرمی چیف

آرمی چیف سے امریکی کمانڈر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے