بلوچستان ہائی کورٹ

وزیر اعلی بلوچستان کے 28 کوآرڈینیٹرز اور 2 ترجمانوں کی تعیناتی غیرقانونی قرار

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان ہائی کورٹ نے وزیراعلی بلوچستان کے 28 کوآرڈینیٹر اور 2 ترجمانوں کی تعیناتی غیرقانونی قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عامر نواز رانا پر مشتمل بنچ نے ایڈوکیٹ صادق خلجی دائر آئینی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ اور ترجمان وزیراعلی بلوچستان بابر یوسفزئی سمیت 28 کوآرڈینیٹر کی تقرری کو غیرقانونی قرار دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عدالت نے ریمارکس دئیے کہ کوآرڈینیٹر کا تقرر غیرقانونی طریقے سے کیا گیا اس لیے ترجمانوں اور کوآرڈینیٹر کو کام کرنے سے فوری طور پر روکا جاتا ہے، منتخب نمائندے اور اراکین اسمبلی پہلے سے حکومتی ترجمان اور کواڈنیشن کیلئے موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ وزیر اعلیٰ سندھ

27 اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ آج (27 اپریل) …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے