شہباز شریف

نومنتخب وزیراعظم کی اپوزیشن کو میثاق معیشت اور میثاق مفاہمت کی دعوت

اسلام آباد (پاک صحافت) نومنتخب وزیراعظم نے اپوزیشن کو میثاق معیشت اور میثاق مفاہمت کی دعوت دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن کو میثاق معیشت اور میثاق مفاہمت کی دعوت دے دی اور کہا کہ شور شرابے کے بجائے اسمبلی میں شعور کا راج ہونا چاہیئے تھا، اکٹھے ہوجائیں تاکہ یہ شور شعور میں بدل جائے، پاکستان کی تقدیر مل کر بدلیں گے، ہم نے صبر و تحمل سے کام لیا، کبھی بدلے کی سیاست کا نہیں سوچا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اپنی سیاست کو قربان کرکے ملک بچایا، ملک کو بڑے بڑے چیلنجز درپیش ہیں، سبسڈی دینے کے باوجود 500 ارب روپے سے زیادہ کی بجلی چوری ہوتی ہے، میں گھڑی چوری کی نہیں بجلی چوری کی بات کررہا ہوں۔

دوران خطاب اپوزیشن اراکین نے شہباز شریف کے خلاف جبکہ مسلم لیگ ن اور اتحادی اراکین نے ان کے حق میں نعرے بلند کیے، وزیراعظم کی تقریر کے دوران سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے نعرے بازی کی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے