احسن اقبال

نیب نے عمران خان کی گرفتاری کرپشن کیس میں کی، حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نیب نے عمران خان کی گرفتاری کرپشن کیس میں کی ہے اور حکومت کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں غیرملکی میڈیا سے گفتگو میں وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ یہ نیب کی طرف سے کی گئی گرفتاری ہے، جو ایک خود مختار ادارہ ہے جو ملک میں ہونے والے بدعنوانی کے مقدمات کو دیکھتا ہے۔ یہ گرفتاری وارنٹ گرفتاری جاری کے تحت عمل میں لائی گئی جس کی اسلام آباد ہائی کورٹ کی طرف سے جانچ پڑتال کی گئی تھی جس نے حراست کو مناسب قانونی طریقہ کار اور قانونی اختیار کے مطابق قرار دیا تھا۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے پیروکاروں کی جانب سے جو ردعمل دیا گیا وہ ان کے اور پارٹی کے لیے بڑی شرمندگی کا باعث بنا۔ لوٹ مار کے جو مناظر میڈیا پر آئے وہ انتہائی افسوسناک ہیں کیونکہ مسٹر خان اپنے پورے کیریئر میں یہ بات کرتے رہے ہیں کہ وہ قانون کی حکمرانی کے لیے کھڑے ہیں۔ وہ پاکستانی عوام کو لیکچر دے رہے تھے کہ مغربی جمہوریتوں میں قانون کی حکمرانی کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ملک کی تاریخ میں بدترین فاشسٹ ردعمل کی مثالیں دکھائیں، یہ بدترین قسم کی بدتمیزی اور فسطائیت ہے جس کا مظاہرہ ایک ایسے لیڈر کے ذریعے کیا جا رہا ہے جس کی شہرت کا عروج کھیل تھا۔ عمران خان غیراخلاقی، فاشسٹ اور غیرجمہوری رجحانات کا مظاہرہ کرنے کی بجائے عدالت کے سامنے اپنی بے گناہی ثابت کریں۔

وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے پاکستان کے ایک رئیل اسٹیٹ ٹائیکون سے منی لانڈرنگ کے الزام میں 160 ملین پائونڈ ضبط کیے تھے۔ عمران خان نے اپنے فائدے کے ایک جعلی معاہدے کے تحت، وصول شدہ رقم قومی خزانے میں جمع کرنے کے بجائے، اس رقم کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع کرنے کی اجازت دی تاکہ اسی شخص کے واجبات کی ادائیگی کی جاسکے جس پر 160 ملین ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

احسن اقبال نے کہا کہ یہ بدترین قسم کی کرپشن ہے کیونکہ اس نے ذاتی فائدے حاصل کرنے کے لیے ایسا کیا۔ سب جانتے ہیں کہ عمران خان نے اپنے اور اہلیہ کے نام کے ساتھ ایک ٹرسٹ القادر یونیورسٹی قائم کی اور زمین کے ایک بڑے حصے سے فائدہ اٹھایا۔ ایسی آڈیو ریکارڈنگز بھی ہیں جن میں کچھ زیورات کے تحائف کی بات کی گئی ہے جو عمران خان اور ان کی اہلیہ کو ایک ہی شخص سے ملے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے