غرب اردن میں اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے مابین تصادم، متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے

غرب اردن (پاک صحافت) فلسطین کے علاقے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں تاریخی قصبے سبسطیہ کے مقام پر قابض صہیونی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان تصادم ہوا ہے جس میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق قابض صہیونی فوج نی سبسطیہ میں تلاشی کی کارروائی کے دوران دھاووں کے خلاف فلسطینیوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل آئی اور انہوں ‌نے قابض فوج پر سنگ باری کی، اس موقعے پر صہیونی فوج نے نہتے فلسطینیوں پر آنسوگیس کی شیلنگ کی اور ان پر دھاتی گولیوں سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

سبسطیہ بلدیہ کے چیئرمین محمد عازم نے بتایا کہ قابض صہیونی فوج کی بھاری نفری نے شہریوں کے گھروں پر اندھا ھند آنسوگیس کی شیلنگ اور دھاتی گولیوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جب کہ تشدد اور آنسوگیس کی شیلنگ سے کئی افراد دم گھٹنے سے بے ہوش ہوئے۔

قابض فوج نے بدھ کے روز تاریخی مقام سبسطیہ میں دھاوا بولا، اس موقعے پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے، قابض فوج نے فلسطینیوں سے ان کی زرعی زمینوں‌ کے گرد لگائی گئی باڑ بھی ہٹانے کا حکم دیا ہے۔

دوسری جانب فلسطینی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر عزیز دویک نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ انتخابات کے لیے اپنے ووٹ کا اندراج کرائیں کیونکہ ووٹ ایک امانت اور حق ہے جسے دست بردار نہیں ہوا جاسکتا۔

اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز فلسطینی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے شہریوں‌پر زور دیا کہ وہ انتخابی عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، ان کا کہنا تھا کہ میں شہریوں پر زور دیتا ہوں ‌کہ وہ الیکشن سے قبل اپنے ووٹ کا اندراج کرائیں، یہ ہر شہری کے پاس امانت بھی ہے اور ووٹ کا استعمال اس کا حق بھی ہے۔

ڈاکٹر عزیز الدویک نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ملک میں تبدیلی کے لیے سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیں اور اپنے وٹوں کی رجسٹریشن کرائیں۔

انہوں نے فلسطینی خاندانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے ان بچوں‌ کے ووٹ کا اندراج کروائیں جن کے ووٹ کا اندراج نہیں کیا گیا ہے، نوجوانوں کو ووٹ کے اندراج کی رضاکارانہ طور پر اہمیت کا احساس دلایا جائے۔

خیال رہے کہ فلسطین کے مرکزی الیکشن کمیشن نے کل بدھ کے روز بتایا کہ الخلیل میں 4 لاکھ 23 ہزار شہری ووٹ دینے کے اہل ہیں جن میں سے صرف 3 لاکھ 11 ہزار افراد کے ووٹوں کا اندراج ہوا ہے۔ 27 فی صد کا اندراج باقی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

برٹش

برطانوی دعویٰ: ہم سلامتی کونسل کی جنگ بندی کی قرارداد پر عملدرآمد کے لیے پوری کوشش کریں گے

پاک صحافت برطانوی نائب وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ لندن حکومت غزہ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے