سیکیورٹی فورسز

مچھ کلیئرنس آپریشن میں ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 21 ہوگئی

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کے علاقے مچھ میں سیکیورٹی فورسز کے کلئیرنس آپریشن کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے مچ میں دہشت گردوں کے خلاف 30 جنوری کو کیے گئے آپریشن کے دوران 9 دہشتگرد ہلاک ہوئے تھے جس کے بعد آج سکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن کے دوران مزید 12 دہشت گرد مارگئے۔ سیکیورٹی فورسز نے کلئیرنس آپریشن کے دوران اب تک مجموعی طور پر 21 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔

ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملوں کو ناکام بنایا تھا جس کے نتیجے میں کچھ دہشت گرد بھاگنے پر مجبور ہو گئے تھے، دہشت گردوں کے خلاف علاقے میں کلئیرنس آپریشن جاری ہے۔

سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے اور عوام کی سکیورٹی کو یقینی بنانے تک کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا، پاک فوج کے بہادر جوانوں کا حوصلہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے