ریحام خان

پی ٹی آئی ہر جگہ شکست سے دوچار ہے۔ ریحام خان

اسلام آباد (پاک صحافت) ریحام خان کا کہنا ہے کہ عوام دشمن پالیسی اور اقدامات سمیت اپنی نااہلی و نالائقی کی وجہ سے اس وقت پی ٹی آئی کو ہرجگہ شکست کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف وفاق سمیت دو صوبوں میں حکومت ہونے کے باوجود ہر جگہ بدترین شکست سے دوچار ہے۔ اپنے ٹوئیٹ میں ریحام خان نے ’’الوداع سلیکٹڈ الوداع‘‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

یاد رہے کہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ روز منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کو بدترین شکست ہوئی ہے۔ جبکہ جمعیت علمائے اسلام ف سب سے زیادہ سیٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ صوبے کے چار اہم اور بڑے شہروں کے میئرز میں بھی پی ٹی آئی ایک سیٹ بھی نہیں جیت سکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے