نواز شریف

میرے ساتھ کھیلے گئے شرمناک کھیل کے سارے چہرے بے نقاب ہوچکے۔ نوازشریف

لاہور (پاک صحافت) نواز شریف کا کہنا ہے کہ میرے ساتھ کھیلے گئے شرمناک کھیل کے سارے چہرے بے نقاب ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ اپنے خلاف ہونے والی منظم سازش بیان کروں تو بہت دیر لگ جائے، میری جماعت کا ہر کارکن مبارک باد کا مستحق ہے، عوام بھی مبارکباد کے مستحق ہیں جن کی دعاؤں نے مجھے حوصلہ دیا۔

نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ میرے خلاف منظم سازش کا آغاز دھرنے سے شروع ہوا تھا، کس طرح جسٹس کھوسہ نے درخواست گزار کو کہا میرے پاس درخواست لے کر آو۔ مطلوبہ فیصلے حاصل کرنے کیلئے ججز کے گھروں میں جا کر دھمکیاں دی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے سسلین مافیا کی گالیاں دی گئیں۔ یہ ساری باتیں ریکارڈ پر آچکی ہیں۔ آج بے گناہ قرار دیئے جانے پر پیچھے مڑ کر دیکھتا ہوں تو مشکلات کا لمبا سلسلہ نظر آتا ہے۔ مجھے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر وزارت عظمی سے معزول اور نااہل کیا گیا۔ بیٹی کے ہمراہ سینکڑوں پیشیاں بھگتیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے