خواجہ سعد رفیق

21 اکتوبر پاکستان کی تقدیر بدلنے کا دن ہے۔ خواجہ سعد رفیق

تلہ گنگ (پاک صحافت) خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ 21 اکتوبر صرف نوازشریف کے استقبال کا دن نہیں بلکہ پاکستان کی تقدیر بدلنے کا دن ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے تلہ گنگ کے ڈیرہ سلطان پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کے استقبال کیلئے لاکھوں لوگ موجود ہونے چاہئیں۔ استقبال سے دنیا کو پتہ چلے کہ نواز شریف ہی پاکستان کا لیڈر ہے۔

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ 2018 سے پہلے ملک ترقی کی راہ پر گامزن تھا، تجربہ کیوں کیا گیا؟ دھرنا دینے والے اور لانے والے سب بےنقاب ہوچکے ہیں۔ ملک کے حالات بہت خراب ہیں، 16 ماہ کی حکومت میں ہمیں پتہ چلا، چند سالوں سے پاکستان سے کھلواڑ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کا بیڑا غرق کر دیا گیا، 16 ماہ کی پی ڈی ایم حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا۔ ہم نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ووٹ کی طاقت سے نکالا تھا۔

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں اقتدار میں آکر پی ٹی آئی سے بات کریں گے، ہم بدلے کی بات نہیں کرتے پاکستان کی خاطر سب سے بات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے