افغان

رواں برس 3911 افغان مہاجرین جرائم میں ملوث پائے گئے

پشاور (پاک صحافت) خیبر پختونخوا میں رواں برس 3 ہزار 911 افغان مہاجرین جرائم میں ملوث پائے گئے ہیں۔ 597 افغان مہاجرین پاکستانی شناختی کارڈ بنانے کی کوشش میں گرفتار ہوئے۔ دستاویزات کے مطابق خیبر پختونخوا کے 105 مساجد میں افغان مہاجرین بطور پیش امام موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق افغان کمشنریٹ کے مطابق امارت اسلامی حکومت کے قیام کے بعد افغان مہاجرین کی امد میں اضافہ ہوا اور پاکستان میں غیرقانونی طور پر7 لاکھ 75 ہزار افغان مہاجرین پاکستان داخل ہوئے۔ غیر قانونی مقیم افغانوں میں 51 فیصد خیبر پختونخوا میں رہائش پزیر ہیں۔

واضح رہے کہ کمشنر افغان کمشنریٹ عباس خان کے مطابق ملک بھر میں 13 لاکھ جبکہ صوبے میں 6 لاکھ 48 ہزار 968 افغان مہاجرین کے پاس پی او آر کارڈ موجود ہے۔  ملک بھر میں 8 لاکھ 40 ہزار افغان مہاجرین کے پاس افغان سٹیزن کارڈ ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں 3 لاکھ 70 ہزار افغان مہاجرین کے پاس افغان سٹیزن کارڈ موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے