ندیم افضل چن

پی ٹی آئی کا بیانیہ نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے۔ ندیم افضل چن

اسلام آباد (پاک صحافت) ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اپنے من گھڑت اور بے بنیاد بیانیے کے ذریعے نوجوان نسل کو گمراہ اور منحرف کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کل امپورٹڈ کا بیانیہ چلایا جا رہا ہے، شوکت عزیز ایک امپورٹڈ وزیراعظم تھے۔ ان کی کابینہ کے کتنے افراد ان کے ساتھ ہیں؟ پی ٹی آئی اپنی مرضی کا بیانیہ چاہتی ہے، ایسا نہیں ہو سکتا۔

ندیم افضل کا مزید کہنا تھا کہ ساری جماعتیں محب وطن ہیں جبکہ پی ٹی آئی کا بیانیہ نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے، نوجوان نسل کو اس پر غور کرنا چاہیے۔ پاکستانی عوام پی ٹی آئی اور نااہل و نالائق عمران خان کو مسترد کرچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کے خلاف زبان درازی کسی کے حق میں نہیں ہے جبکہ آئین اور قانون کی پاسداری تمام جماعتوں پر لازم ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے