مریم اورنگزیب

فارن ایجنٹ عمران خان اور فارن ایڈڈ پارٹی کے جھوٹ اور فراڈ کا تماشہ ختم ہوچکا ہے، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اب فارن ایجنٹ عمران خان اور فارن ایڈڈ پارٹی کے جھوٹ اور فراڈ کا تماشہ ختم ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آچکا ہے اب قانون کے مطابق عمل درآمد ہورہا ہے، 8 سال میں ایک روپے اور ایک اکاؤنٹ کا حساب نہیں دیا اب کسی جواب کی ضرورت نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف پولیٹیکل پارٹی آرڈر 2002 کے تحت فارن ایڈد پارٹی ڈکلیئر ہو گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے تحت عمران صاحب نے پانچ سال جھوٹا ایفیڈیوٹ جمع کروایا ہے، یہ آٹھ سال میں 11 دفعہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا دروازہ کھٹکا چکے ہیں اور 9 وکیل بدل چکے ہیں۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ فارن ایجنٹ اور فارن ایڈڈ پارٹی کے قانون کے تمام دروازے بند ہوتے ہیں، 8 سال میں پی ٹی آئی نے 9 وکیل بدلے، 50 مرتبہ سماعت کو ملتوی کرایا، 11 پٹیشنز ہائی کورٹس میں کیں، آج سو باتیں کررہے ہیں 8 سال میں الیکشن کمیشن میں کرنی تھی نا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے