مریم اورنگزیب

پی ٹی آئی کا آئین شکن ، میڈیا اور عوام دشمن ٹولہ فیک نیوز نیٹ ورک بن چکا ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات  مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ  جمہوری حکومت عوام کی خدمت کے لئے آئی ہے، انتقام لینے کے لئے نہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کا آئین شکن ، میڈیا اور عوام دشمن ٹولہ فیک نیوز نیٹ ورک بن چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے جاری بیان میں کہا کہ  آئین شکن سیاسی طور پر زندہ رہنے کے لئے ردعمل کی سیاست پر جی رہے ہیں، جھوٹے جھوٹ نہ بولیں تو پھر سیاسی طور پر زندہ کیسے رہیں؟ چار سال چینل، کالم، پروگرام بند کرنے، صحافیوں کی پسلیاں توڑنے والے آئینہ دیکھی، چار سال چینل، کالم، پروگرام بند کرنے، صحافیوں کی پسلیاں توڑنے والے آئینہ دیکھیں۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے جاری بیان میں یہ بھی کہا کہ یہ عمران صاحب کی فسطائی حکومت نہیں جس میں صحافیوں کو ٹارگٹ کیا جائے، ہمارا ٹاگٹ مہنگائی، بے روزگاری کا خاتمہ اور معیشت کی بحالی و ترقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  اینکر پرسن کی گرفتاری سے متعلق قیاس آرائی شرانگیز پراپگنڈہ مہم کاحصہ ہے۔ شک کی بنیاد پر پٹیشن دائر کرنے والوں کو ثبوت دینے چاہئیں تھے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے